گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

  

شبقدر(نمائندہ خصوصی) شبقدر اسسٹنٹ کمشنر کا شبقدر بازار میں گراں فروشوں کے خلاف کاروائی متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں گران فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر شاہ نواز نے شبقدر بازار کے درجنوں دکانداروں کے خلاف کاروائی کاروائی کی اس موقع پر پولیس اور مقامی عملہ بھی موجود تھا کاروائی کے دوران شبقدربازار میں متعدد دکاندار جس میں چھابڑی فروش ۔نان بائی ۔سبزی فروش اور قصائی شامل تھے کو گراں فروشی پر بھاری مقدار میں جرمانے لگائے اس موقع پر اے سی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شبقدر بازار میں سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گراں پوشی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -