ایم کیو ایم کے کارکن نعیم صدیقی کی ضمانت منظور

ایم کیو ایم کے کارکن نعیم صدیقی کی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن نعیم صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نعیم صدیقی کو منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نعیم صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ملزم نعیم صدیقی کو رینجرز نے پریڈی تھانے کی حدود سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -