ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے ،احمد نواز

ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے ،احمد نواز

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احمد نواز نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے ختم کئے بغیر ترقی کی اہداف کا حصول ناممکن ہے یہاں اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے احمد نواز نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے نہ صرف مہنگائی اور گرانی پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ دیگر مسائل بھی ختم کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی گنا اضافہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور وزراء اپنی تنخواہیں اور مراعات تو بڑھاتے رہتے ہیں لیکن انہیں ملازمین کی کوئی فکر نہیں ہوتی جو مشکل سے گزر بسر کرتے ہیں احمد نواز نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی اور سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری نظام بہتر ہوگا انہوں نے صوبائی حکومت سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید سخت قوانین لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنایا جائے اور انٹر پارٹی الیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -