ضلع ناظم مردان کی زیرصدارت لاء انفورسمنٹ بارے اجلاس کاانعقاد

ضلع ناظم مردان کی زیرصدارت لاء انفورسمنٹ بارے اجلاس کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ)ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کی صدارت میں لا ء انفورسمنٹ آفیسرز کے بار ے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ ضلع ناظم نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے سیکشن 66-73کے تحت لا ء انفورسمنٹ آفیسرز مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر ز کو ہدایت کی۔ کہ اگلے سال جنوری کو اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کو کسی نہ کسی طریقے سے ریلیف مل جائے۔ اجلاس میں ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری، ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعمران حامد شیخ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فضل اللہ سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ اس طریقہ کا ر کے تحت ایک طرف چھوٹے چھوٹے جرائم سے چھٹکارا پایا جاسکے گا اور دوسری طرف ان جرمانوں کے پیسوں سے ضلع کی تعمیرو ترقی کا کام بھی ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ اس ایکٹ پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ عوام کو بہت سے مسائل سے نجات مل سکے۔