شانگلہ میں صفائی مہم کا آغاز چوراہوں اوربازاروں میں صفائی شروع

شانگلہ میں صفائی مہم کا آغاز چوراہوں اوربازاروں میں صفائی شروع

  

بشام( نا مہ نگار) شانگلہ کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز بشام میں صفائی مہم کا آغاز ، ٹی ایم اے شانگلہ کی خصوصی ہدایات پر بشام شہر کے اہم شاہراہوں چوراہوں اور با زاروں میں ٹی ایم اے اہلکاروں نے صفائی مہم شروع کردی آئندہ چند روز کے دوران صفائی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔کلین شانگلہ ہمارے ترجیحات کا حصہ ہے عوام صفائی مہم کے سلسلے میں تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او الپوری محمد افضل خان اور انسپکٹر مقصود احمد نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ اور بشام میں صفائی کو فوقیت دیتے ہوئے ہم نے یہاں بل صفائی مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ شہروں دیہاتوں اور قصبوں کو صاف ستھرا بنایا جا سکے،انہوں نے کہا بشام شہر شانگلہ ڈسٹرکٹ کا دل اور تجارتی مرکز ہے جہاں آج ہم نے صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ چند دنوں تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شانگلہ میں صفائی مہم میں درجنوں ٹی ایم اے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ،کلین شانگلہ اور کلین بشام ہمارے ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیاتی نمائندے صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دے تاکہ شانگلہ کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -