سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا جائیگا ،یاسین خان خلیل

سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا جائیگا ،یاسین خان خلیل

  

پشاور ( پاکستان نیوز) پی کے 5 کے 10 یونین کونسلز کے بلدیاتی نمائندوں اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد ایم پی اے یاسین خان خلیل کی رہائش گا پر ملاقات کی اور محکمہ سوئی گیس کی طرف سے علاقے میں 24 گھنٹے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے اور سوئی گیس آفس حیات آباد کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اس موقع پر ایم پی اے یاسی خان خلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 5 کے عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گئے اور آج جی ایم سوئی گیس سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے حالات کی سنگینی سے آگاہ کروں گا اس کے باجودمسئلہ حل نہ ہونے پر علاقے کے عوام کے ساتھ خود بھی احتجاج کروں گا انہوں نے کہا کہ عوام کو سوئی گیس ان کی دہلیز پر پہنچانا وفاقی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں ناکامی کی صورت میں وفاقی حکومت کی ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -