گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت میں صفائی سے متعلق آگاہی واک

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت میں صفائی سے متعلق آگاہی واک

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت کے اساتذہ اور طلبہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صفائی سے متعلق آگہی واک منعقد کی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے کی واک شہید عابد علی چوک سے شروع ہوئی اور لکی تاجہ زئی روڈ پر سے ہوتے ہوئے لاری اڈے پر قاضی اشفاق چوک پہنچ کر ختم ہوگئی طلبہ نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے واک میں تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان ٹی ایم او اعجاز رحیم پرنسپل پروفیسر بسم اللہ جان اور کالج کے اساتذہ نے بھی شرکت کی قبل ازیں کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیر عالم خان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صفائی کی عادت اپنائیں ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی صفائی کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ صاف ماحول قدرت کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے کیونکہ اس سے انسان بیماریوں اور دیگر مصائب سے محفوظ رہتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے صفائی پر بڑا زور دیا ہے اور اسے نصف ایمان قرار دیا ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ نہ صرف گھر محلے بلکہ پورے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مربوط کوششیں بروئے کار لائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -