پہلی بار بابا گورو نانک کا جنم دن سرکاری طور پرمنایا گیا،سردار سورن سنگھ

پہلی بار بابا گورو نانک کا جنم دن سرکاری طور پرمنایا گیا،سردار سورن سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمورسردار سورن سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں اقلیتی برادریوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوئے ہیں اور انہیں ان کے حقوق کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوقاف ہال پشاور میں باباگورونانک کے جنم دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمورسردار سورن سنگھ کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس تقریب مختلف مذاہب اور ہر مکتبہ فکر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ سردار صاحب سنگھ، چرن جیت سنگھ اور ہارون سردیال نے سکھ کمیونٹی کی نمائندگی کی۔جبکہ مسلم کمیونٹی سے زاہد ندیم ناظم ٹا ون پشاور، شعیب صاحب ناظم ٹاون تھری پشاور، ارباب راشد، ارباب سرتاج عوامی نیشنل پارٹی اور کرسچین کمیونٹی سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امین نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار سورن سنگھ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کرسمس پر بھی ایک پروگرام سرکاری طور پر منانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔انہوں نے سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد پیش کی۔ اور اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب محبت، اخوت اور امن کا درس دیتے ہیں اس لئے ہمیں خیبر پختونخوا اور اس خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہئیے۔