اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا69واں یوم تاسیس منا رہی ہے

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا69واں یوم تاسیس منا رہی ہے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آج اپنا 69واں یوم تاسیس منا رہی ہے، 23دسمبر1947ء کو لاہور میں 25طلبہ نے جمعیت کی بنیاد رکھی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے ملکی سیاست، صحافت، ادب اور ہر شعبہ میں قوم کو اہم افراد دئیے۔طلبہ یونین کے دور میں جمعیت تعلیمی اداروں کی ناقابل تسخیر قوت رہی ہے۔ جمعیت کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام قومی اخبارات کی جانب سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا گیاہے۔ جمعیت ہر دور میں چلنے والی تحریکوں کی روح رو اں رہی اور تمام قومی تحریکوں کی کامیابی کا سہرا جمعیت کے سر رہا ہے۔ آج اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی جانب سے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہوگی۔جس میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان منورحسن،امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمان، سینئر تجزیہ کار مظہر عباس ،اینکر پرسن ڈاکٹر انیق احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -