کراچی ، مون گارڈن فلیٹس کے بارے میں پولیس رپورٹ جمع

کراچی ، مون گارڈن فلیٹس کے بارے میں پولیس رپورٹ جمع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت میں پولیس نے ریلوے کی زمین پر قائم مون گارڈن فلیٹس کے بارے میں رپورٹ جمع کرادی ہے جبکہ بلڈر کے خلاف دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا بلڈر کو مزید فلیٹس اور دکانیں بیچنے سے روک دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون گارڈن پروجیکٹ میں 186فلیٹس ہیں ۔98فلیٹس سیل اور 88فلیٹس آباد ہیں ۔48میں سے 39دکانیں سیل ہیں ۔بلڈر کے وکیل نے عدالت سے فلیٹس اور دکانیں بیچنے کی اجازت مانگی تو درخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک بلڈر کو فلیٹس اور دکانیں بیچنے سے روکا جائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -