وفاقی حکومت رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کی توسیع کر دی

وفاقی حکومت رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کی توسیع کر دی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو 60 دن کی توسیع دیدی ہے جس کے مطابق رینجرز اپنے مکمل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کو جاری رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر غور کیا گیا تاہم آخر کار فیصلہ کر لیا گیاہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات کے بغیر نہیں رکھا جاسکتا،رینجرز اختیارات پر کوئی بھی شرائط قبول نہیں کی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے رینجرز اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کی سمری مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے اختیارات میں 60دن کی توسیع کر دی ہے اور اختیارات میں توسیع کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع انسداد دہشت گردی کے قانون کے مطابق کی گئی ہے ،سند ھ حکومت وفاق کے بنائے ہوئے قانون میں تبدیلی نہیں کر سکتی۔خط میں کہا گیاہے کہ جب کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو صوبے میں تعینات کیا جاتاہے تو آرٹیکل 147کے تحت اس کے اختیارات کو محدو د نہیں کیا جاسکتاہے۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز اختیارات سے متعلق دو پہلوؤں پر غور کیا گیا ،ایک یہ کہ یہ سمری ایسے ہی واپس بھجوادی جائے اور غیر مشروط سمری قبول کی جائے اور دوسری یہ کہ وفاق اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ میں رینجر ز کو اختیارات دے۔

رینجرز اختیارات

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -