این جی اوز پختونخواہ کے آفت زدہ علاقوں پر توجہ دیں،مرتضی جاوید عباسی

این جی اوز پختونخواہ کے آفت زدہ علاقوں پر توجہ دیں،مرتضی جاوید عباسی

  

اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاویدعباسی نے اقوام متحد ہ کے تر قیاتی شعبوں میں کام کرنے والے اداروں اور غیر سر کا ری تنظیموں پر خیبر پختونخواہ کے آفت زدہ علاقوں کی تر قی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخواہ خصوصا ہزارہ ڈویثز ن کا ایک بڑا حصہ زلزلوں اور سیلا ب سے شدید متاثر ہوا ہے اور خصوصا توجہ کا مستحق ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے ریزڈینٹ کوارڈینیٹر نیل وہنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر سے ملا قا ت کی ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت KPKکی تر قی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تا ہم بین الا قوامی شر اکتی اداروں اور غیر سر کا ری تنظیموں کا تعاون خصوصا صحت ،لڑکیوں کی تعلیم اور مواصلات کے شعبے میں انتہائی موثر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صو بے میں ناخواندگی اور بچوں کا سکول چھو ڑنا حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی بڑی وجہ ان علا قوں میں تعلیمی اور سفری سہولیات کی کمی اور ناکافی وسائل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی KPKکے 70% علا قے میں لڑکیوں کے ہائی سکول ا نتہائی کم ہیں اور نا ہو نے کے برابر ہیں اور لڑ کیوں کو تعلیم حا صل کر نے کے لیے میلو ں پید ل سفر طے کر نا پڑتا ہے جو اس صو بے میں ناخواندگی اور سکول چھوڑنے کی بڑی وجوہات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سماجی شعبو ں میں کا م کرنے والے اداروں کا تعاون ان مسائل پر قابو پا نے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔زمینی حقائق کا قریب سے مشاہدہ کر نے کے لیے انہو ں نے ریزیڈنٹ کو ار ڈینیٹر کو اپنی ٹیم کے ساتھ NA 18کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہائی پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے آپر یشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور پاکستان دنیا کو ایک پر امن جگہ بنانے کے لیے اس کے خلا ف قر بانیا ں دے رہا ہے۔ انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الا قوامی شراکت دار وں کا تعاون جاری رہے گا ۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری تر قیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے بین الا قوامی تر قیاتی اداروں کے تعاون کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار تر قی کے اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون نا گزیر ہے انہوں نے تر قیاتی منصوبوں کی تکمیل اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔اقوام متحدہ کے ریزڈینٹ کوارڈنیٹر Mr. Nail Vuhne نے پاکستان میں تر قیاتی منصوبو ں کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور سماجی اور تر قیاتی شعبوں کی تر قی پر خصوصی توجہ دے ہی ہے انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو پاکستان میں پائیدار تر قی کے اہداف کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی طر ف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اقوام متحد ہ پاکستا ن میں پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر جمہوریت کے فروغ اور جمہو ری اداروں کے استحکام کے لیے کا م کر رہا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -