پاکستان کی سلامتی ،اور استحکام ہمارا اولین ایجنڈا ہے، راجہ پرویز اشرف

پاکستان کی سلامتی ،اور استحکام ہمارا اولین ایجنڈا ہے، راجہ پرویز اشرف

  

دولتالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے زوالفقار علی بھٹو شہید کے افکار اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن پر عمل پیرا ہو کر عوامی سیاست ہمارا منشور اور پاکستان کی سلامتی ،اور استحکام ہمارا اولین ایجنڈا ہے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے رینجرز کا وہاں موجود رہنا انتہائی ضروری ہے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ملکی معیشت تباہ و برباد ہو رہی ہے توانائی کا بحران6ماہ میں حل کرنے کے دعوے اور وعدے کرنے والوں نے موسم سرما میں بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال کر دیا ہے گوجرخان کے عوام کی موجودہ قیادت کو عوام اور عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں اسمبلی میں پچھلی نشستوں پر براجمان ہو کر بڑوں کے آداب میں خاموشی اختیار کرنے والوں نے گوجرخان کو ایک بار پھر اندھیروں اور پسماندگی میں دلدل میں دھکیل دیا ہے ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والے اور میٹروں کی سیاست کرنے والوں نے گوجرخان کی ترقی کو ریورس گئیر لگا دیا ہے ہم نے5سالوں مین گوجرخان کو چپے چپے پر خوشحالی کے پھول کھلائے بجلی ،گیس کی فراہمی ،سڑکوں کی تعمیر ،پاسپورٹ آفس نادرا آفس کے قیام سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا علاقہ میں خوشحالی کا دور شروع ہواان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے آہدی میں ریاست بھٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام اور نڑالی میں نو منتخب چیئرمین شیخ طاہر اشفاق کو مبارکبا اورد دوکھوہا میں حاجی چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ پر نمائندہ افراد کے اجتماع سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں گوجرخان کے عوام کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے جن میں مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال روڈ کی تعمیر ،بلا تفریق تمام دیہات و قصبات کو گیس کی فراہمی ،بجلی کی فراہمی ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام ،دولتالہ میں نادرا آفس کا قیام ،رابطہ بسڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف لوگوں کا بہترین زرائع آمد و رفت میسر ہوئے بلکہ عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوا تا ہم گزشتہ قومی الیکشن میں گوجرخان کے عوام کو بد قسمتی سے گونگی بہری قیادت بر سر اقتدار آ گئی اور گزشتہ اڑھائی سالوں میں گوجرخان کو ایک بار پھر پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن میں ہماری شکست کے پیچھے سازش کارفرما تھی پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -