کونسلرز کا ابتداء میں انگریزی زبان میں حلف لینے سے انکار،جج کے سمجھانے پر انگریزی میں حلف لیا

کونسلرز کا ابتداء میں انگریزی زبان میں حلف لینے سے انکار،جج کے سمجھانے پر ...

  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کونسلرز نے ابتداء میں انگریزی زبان میں حلف لینے سے انکار کیا تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انہیں سمجھایا کہ سرکاری زبان اردو میں تبدیل کرنے کے حوالہ سے اقدامات جاری ہیں اور انہیں فی الحال اردو زبان میں بلدیاتی نمائندوں سے حلف لینے کے حوالہ سے کوئی اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ منتخب کونسلرز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت حلف برداری اردو میں ہونی چاہئے تاہم بعد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کونسلرز سے انگریزی زبان میں حلف لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -