ڈیرہ غازی خان میں عید میلاد النبی پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان میں عید میلاد النبی پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت ...
ڈیرہ غازی خان میں عید میلاد النبی پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک

  

ڈیرہ غازی خان/چنیوٹ (آئی این پی )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے عید میلاد النبی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ڈاکو اختر عرف اختری اوراسکا ساتھی ہلاک ہو گیا۔بدھ کو سی ٹی ڈی ملتان نے خفیہ اطلاع پر سخی سرور پولیس ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ صبح سویرے وڈور کے علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردی ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے ایک گاڑی، دستی بم اور پستول بھی برآمد ہوئے۔پولیس نے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردو ں کی شناخت کے لئے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی جی خان منتقل کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عید میلاد النبی کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں یہ گزشتہ چند دنوں کے دوران یہ پولیس کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔ دو ہفتے قبل بھی پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم ساو¿تھ ایشیا کے کمانڈر کو ہلاک کیا تھا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے تھے۔ دوسری جانب چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ڈاکو اختر عرف اختری اوراسکا ساتھی ہلاک ہو گیا ۔مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اختر عرف اختری ایس ایچ او کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید :

ڈیرہ غازی خان -