اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل اور ایک مستقل جج نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل اور ایک مستقل جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی‘ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب شامل ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ججوں سے حلف لیا۔ دونوں جج صاحبان نے ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف اٹھایا۔ دو نئے ججوں کی شمولیت سے چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد سات ہوگئی ۔