امریکی صدارتی امیدوار نے اقتدار کے لالچ میں آکر بے شرمی کی تمام حدیں عبورکردیں

امریکی صدارتی امیدوار نے اقتدار کے لالچ میں آکر بے شرمی کی تمام حدیں ...
امریکی صدارتی امیدوار نے اقتدار کے لالچ میں آکر بے شرمی کی تمام حدیں عبورکردیں

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ اقتدار کے لالچ میں بے شرمی کی تمام حدیں پھلانگ گئے اور مخالف خاتون امیدوار کے بارے میں جلسے کے دوران کہاکہ ’مجھے پتہ ہے ،وہ کہاں گئی تھیں ، یہ کتنی گندی بات ہے‘۔

بی بی سی کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نشریاتی بحث کے دوران باتھ روم جانے پر بھی ہیلری کلنٹن کا مذاق اڑایا اور کہاکہ 2008ءمیں ہیلری کلنٹن کوصدر اوباما نے ’شلونگ‘ کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ اوباما اور ہیلری کے مقابلے کو ہی دیکھ لیجئے ، یہ نہیں پتہ کہ کون ابتر تھا ، ہیلری کے جیتنے کے امکانات زیادہ تھے لیکن پھر انہیں ’شلونگ ‘کیاگیااور وہ شکست کھاگئیں ۔ یادرہے کہ بیہودہ سمجھے جانیوالے لفظ ’شلونگ‘ کومرد کی شرمگاہ سے تعبیر کیاجاتاہے،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہیلری کلنٹن صدراوباما سے ہار گئی تھیں ۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بات نہیں کہ ٹرمپ نے خواتین کے بارے میں متنازعہ بات کی ہے ، اس سے پہلے وہ سخت سوالات پر ٹی وی چینل کی میزبان اور ایک کامیڈین کے بارے میں بھی فحش گفتگوکرچکے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -