پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کو قانونی ادارہ قرار دیدیا

پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کو قانونی ادارہ قرار دیدیا
پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کو قانونی ادارہ قرار دیدیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے احتساب کمیشن کو قانونی ادارہ قرار دیدیاہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب کمیشن کی آئینی حیثیت کیخلاف 30 سے زیادہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں پشاور ہائیکورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ احتساب کمیشن کا ادارہ آئین کے مطابق بنایاگیا اور ڈائرکٹر جنرل احتساب کمیشن کی تقرری آئین کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ فیصلہ ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے ایک ہفتے قبل محفوظ کیا تھا،لارجربنچ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل سمیت  7 ججوں پرمشتمل تھا۔

مزید :

پشاور -