امریکی حکام نے افریقی شیروں کی دو نسلیں نایاب قرار دے دیں

امریکی حکام نے افریقی شیروں کی دو نسلیں نایاب قرار دے دیں
امریکی حکام نے افریقی شیروں کی دو نسلیں نایاب قرار دے دیں

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکام نے افریقی شیروں کی دو نسلوں کو نایاب جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے تاکہ اس کے شکار اور درآمد پر پابندی عائد کی جاسکے۔مچھلی اور جنگلی حیات سے متعلق امریکی محکمہ جو معدوم ہوتی جنگلی حیات کی فہرست مرتب کرتا ہے نے کہا ہے کہ یہ فوری اقدام ان کی تیزی سے کم ہوتی آبادی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت تھی کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

مزید :

ماحولیات -