محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکٹر کبیر خان نے پی سی بی کو مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکٹر کبیر خان نے پی سی بی کو مستعفی ہونے ...
محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکٹر کبیر خان نے پی سی بی کو مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

  

لاہور (این این آئی) سلیکٹر کبیر خان نےسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں چودہ وکٹیں اڑانے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں ٗ پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھاتاہم بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -