تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی خیبر پی کے اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب

تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی خیبر پی کے اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ...
تحریک انصاف کی مہر تاج روغانی خیبر پی کے اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب

  

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پی کے اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے کا اعزاز ایم پی اے مہر تاج روغانی نے حاصل کرلیا۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئے ارکان اسمبلی نے خفیہ بلٹ پیپرکے ذریعہ اپنی رائے کا حق استعمال کیا۔ 114 ووٹوں میںحکومتی اتحادی جماعتوںکے نامزدامیدوار مہر تاج روغانی نے 77 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوںکے متفقہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارارباب اکبرحیات نے 37 ووٹ حاصل کئے۔ سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے خاتون نومنتخب ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی سے حلف لیا۔ خیبر پی کے اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر اپوزیشن اورحکومتی اراکین اسمبلی نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مہرتاج روغانی کے انتخاب سے ملک میںاور دنیا بھر میں ایک بہتر پیغام جائیگا جو پی ٹی آئی کی تبدیلی کے نعرے کا ایک حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے بھاری اکثریت سے انتخاب پر صوبائی حکومت کی اتحادی پارٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

پشاور -