سلمان خان کو میرے دل میں خاص مقام حاصل ہے:سنی لیون

سلمان خان کو میرے دل میں خاص مقام حاصل ہے:سنی لیون
سلمان خان کو میرے دل میں خاص مقام حاصل ہے:سنی لیون

  

ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ سپر سٹار سلمان خان انکے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ نئی نئی بھارت آئیں تھیں تو سب سے پہلے سلمان خان نے ہی انھیں بولی ووڈ میں خوش آمدید کہا تھا۔ واضح رہے سنی لیون نے بولی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل انڈیا میں سب سے پہلے سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس میں ہی شرکت کی تھی۔ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ سپر سٹار بے حد نیک دل شخصیت کے مالک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کی اداکاری کی بہت بڑی مداح ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ کسی ملک میں نئے آتے ہیں تو آپ وہاں کے طور طریقوں سے ناواقف ہوتے ہیں ایسے میں کسی اچھے انسان کا ساتھ آپکے لئے غیبی امداد سے کسی قدر کم نہیں ہوتا۔پس انکے کیلئے سلمان خان ہی سب سے پہلے آگے آئے اور انھیں بولی ووڈ میں متعارف کرایا

مزید :

تفریح -