ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامر خان نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کے لیے درخواست دائر کررکھی تھی۔ عدالت نے عامر خان کو 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ عامر خان 11 جنوری تک ملک واپس آجائیں۔