موٹاپا اداکارہ ستارہ بیگ کا دشمن بن گیا
لاہور (این این آئی ) اداکارہ ستارہ بیگ کا موٹاپا ان کا دشمن بن گیا ،لاکھ جتن کرنے کے باوجود خود کو سمار ٹ بنانے میں ناکام ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ستارہ بیگ اسٹیج ڈراموں میں اپنے موٹاپے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔دوران پرفارمنس ان کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے مختلف جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اسی وجہ سے وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ستارہ بیگ نے اب ڈاکٹروں کو چھو ر کر قینچی امرسدھو میں میں ایک حکیم سے اپنا موٹاپا ختم کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے ۔