پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی
پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے ساتویں مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ سنبھال لی۔ ٹاسک فورس کی کمانڈ کو بحرین میں ہونے والی ایک پ±روقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے حوالے کیا گیا۔ ترکش بحریہ کے ریئر ایڈمرل اہان بے نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈورزاہد الیاس کے سپرد کی۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل کیون ڈونگن تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی زیر نگرانی صومالیہ کے ساحل اور قرنِ افریقہ میں اِنسدادِ بحری قزاقی آپریشنز کی ذِمہ دارہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تناظر میں 2009میں بحری قزاقی کے خاتمے کے لئے پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں شِرکت کی اور تب سے بحری قزاقی سے نمٹنے کے لئے اِس ٹاسک فورس کا ایک اہم حِصہ ہے۔اس سے قبل پاک بحریہ چھ مرتبہ کثیر الملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ کر چکی ہے۔ بحرین میںتعینات پاکستانی سفیر ،ترکش سفیر ، عسکری اور سویلین شخصیات سمیت دیگر ممالک کے آفیسرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شِرکت کی۔

مزید :

اسلام آباد -