کوئٹہ ،ایف سی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور 3شرپسند ہلاک

کوئٹہ ،ایف سی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور 3شرپسند ہلاک
کوئٹہ ،ایف سی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور 3شرپسند ہلاک

  

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈراور 3شر پسند وں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق تربت میں ایف سی کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ،اس دوران بلنگور کے مقام پرایف سی اور مسلح شر پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3شر پسند ہلاک جبکہ 2ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیںجبکہ قلات کے علاقے سوراب میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مقابلے میں مارا گیا۔ترجمان کے مطابق دو روز سے جاری سرچ آپریشن کے دوران اب تک 6شر پسند ہلاک ہوگئے ہیں ،ادھر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

کوئٹہ -