پیپلزپارٹی سے سیاسی لڑائی لڑنی ہے تو کھل کر لڑیں،فوج اور رینجرز کو الجھانا بہت خطرناک ہو گا :سعید غنی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دہشتگردوں کی معاونت کا الزام پیپلزپارٹی پر لگا رہے ہیں ۔اے آر وائے نیوز کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے سیاسی لڑائی لڑنی ہے تو کھل کر لڑیں،اداروں کو سیاسی لڑائی میں نہ لائیں،ان حالات میں فوج اور رینجرز کو الجھانا بہت خطرناک ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چیمپئن بنے ہوئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ان سے زیادہ اور کوئی نہیں ۔سعید غنی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خط صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے ۔