ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
ڈاکٹر عاصم سے تحقیقات کیلئے نیب کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(یو این پی)نیب کی تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ اوگرا اور او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئیں ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے اوگرا اور او جی ڈی سی ایل کے اعلیٰ حکام اور سوئی سدرن اور ناردرن کے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ تحقیقاتی ٹیم نے سندھ میں ایل پی جی کنویں کی کھدائی اور گیس فروخت کرنے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے سندھ میں کنواں کھودنے اور گیس فروخت کرنے کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا ۔ ڈاکٹر عاصم پر کنویں کھودنے اور ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت دینے کا بھی الزام ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -