رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق سے اختلافات پر سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق سے اختلافات پر سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا ہے ۔ سماءنیوز کے مطابق وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر کشیدگی دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔ وفاق کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر جوابی حکمت عملی کے طور پر سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ سندھ کابینہ کا اجلاس آج شام 5بجے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ہو گا ۔