فاٹا کی تعمیر نو کیلئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے ،قبائلی عوام کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے :عمران خان

فاٹا کی تعمیر نو کیلئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے ،قبائلی عوام کو پوری طرح ...
فاٹا کی تعمیر نو کیلئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے ،قبائلی عوام کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے :عمران خان

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کی تعمیر نو کے لئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے ،قبائلی عوام کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے ۔وزیر اعلی ہاﺅس خیبر پختونخوا میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے لوگ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں تو بہتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے جنگ میں پورا علاقہ متاثر ہوا ،فاٹا کی تعمیر نو کے لئے سپیشل پیکج ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں انگریزوںکے نظام کو ختم ہونا چاہیے فاٹا کے عوام اپنے فیصلے خود کرینگے ،جو بھی تبدیلی آئے گی قبائلی عوام کی مرضی سے آئے گی ۔ عمران خان نے کہاکہ فاٹا کے عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ کے پی کے میں شمولیت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو اختیارات ملنے چاہیے ،قبائلی علاقے میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی تبدلی آئے قبائلی عوام کی مشاورت سے آئے،قبائلی فاٹا کے عوام کو پوری طرح پاکستان کا حصہ بننا چاہیے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -