سپاٹ فکسنگ کاداغ نہ دھل سکا، محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شرکت مشکوک

سپاٹ فکسنگ کاداغ نہ دھل سکا، محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں ...
سپاٹ فکسنگ کاداغ نہ دھل سکا، محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں محمد عامر کو ویزہ نہ ملنے کے باعث ان کی سکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے امیگریشن قوانین کے مطابق جس شخص نے سزا کاٹی ہو اس کو ویزہ نہیں مل سکتا جس کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ میں سزا محمد عامر کے ویزہ کے حصول میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کے ویزہ کے حوالے سے قانونی مشاورت کررہا ہے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے سپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں تین ماہ کی جیل کاٹی تھی ۔

مزید :

کھیل -