زرداری کو وزیرخزانہ سندھ سالانہ 80ارب روپے دیتے ہیں: ذوالفقار مرزا

زرداری کو وزیرخزانہ سندھ سالانہ 80ارب روپے دیتے ہیں: ذوالفقار مرزا
زرداری کو وزیرخزانہ سندھ سالانہ 80ارب روپے دیتے ہیں: ذوالفقار مرزا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے دعویٰ کیاہے کہ وزیرخزانہ ڈاکٹر مرادعلی شاہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو سالانہ 80ارب روپے سے زائد دیتے ہیں ، پہلے بجٹ کا سات فیصد کمیشن تھا لیکن ’ڈنڈے‘ کے بعد اب کمیشن بڑھا کر 14فیصد کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ذوالفقار مرز ا نے کہاکہ لگتاتو ایسے ہے کہ سندھ حکومت کوئی بھی نہیں چلارہاتاہم مزے آصف علی زرداری لوٹ رہے ہیں ، اُنہیں ہردن اور ہرمنٹ کروڑوں روپے جارہے ہیں ۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ وہ کم پڑھے لکھے ہیں لیکن ان کے حساب سے بجٹ کا 14فیصد 80ارب روپے سے زائد بنتاہے جو صرف ایک وزارت سے مل رہاہے، اسی طرح اریگیشن اور ورکس اینڈسروسز الگ ہیں جن کی تباہی ہوچکی ہے ۔اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ کرپشن سے حاصل ہونیوالی 80فیصد رقم آصف علی زرداری کو جاتی ہے اور باقی 20فیصد نچلاطبقہ آپس میں بانٹ لیتاہے ۔

مزید :

کراچی -