دلی کی عدالت میں فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک، 2 افراد زخمی

دلی کی عدالت میں فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک، 2 افراد زخمی
دلی کی عدالت میں فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک، 2 افراد زخمی

  

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی دلی کی ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراکردوما کی عدالت میں پیش آیا جہاں ایک گینگ کے ملزمان کو پیشی کیلئے لایا گیا تو ان کے مخالف گینگ کے 4 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزمان کے ساتھ آیا ہیڈ کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک ملزم اور عدالتی کلرک شدید زخمی ہوگیا۔

مشرقی علاقے کے جوائنٹ کمشنر سنجے بینوال نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان عرفان اور چنوں پہلوان کو عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا تو ان کے مخالف گینگ کے 4 ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل رام کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم عرفان اورعدالت کا ایک کلرک بھی زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -