2016 سیاست کے لئے اہم، کوئی شریف باقی نہیں رہے گا، شیخ رشید

2016 سیاست کے لئے اہم، کوئی شریف باقی نہیں رہے گا، شیخ رشید
2016 سیاست کے لئے اہم، کوئی شریف باقی نہیں رہے گا، شیخ رشید

  

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 2016 سیاست کے لئے اہم سال ہے اس سال میں کوئی شریف بھی باقی نہیں رہے گا ۔ ڈاکٹر عاصم کی نشاندہیپر 88 لوگوں میں 8 بھی پکڑے گئے تو سندھ حکومت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی ۔ نواز شریف جلد فیصلہ کریں کہ چور یا پھر چوکیدار کے ساتھ ہیں ۔ شیخ رشید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جس آرمی چیف جنرال راحیل شریف کو میں جانتا ہوں وہ کبھی بھی ایکسٹینشن نہیں لے گا جس کے بعد 2016 میں کسی بھی شریف کے ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹر عاصم نے جن 88 لوگوں کی نشاندہی کی ہے ان مین سے اگر 8 لوگ بھی پکڑے گئے تو سندھ حکومت کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی اس سارے کھیل میں نواز شریف بھی سندھ حکومت کے ساتھ کھڑا ہے لیکن نواز شریف کو جلد سے جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ آخر وہ چور یا پھر چوکیدار کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -