بلاول بھٹو زرداری کی سول ہسپتال آمد پر وی وی آئی پی موومنٹ نے10ماہ کی بچی کی جان لے لی

بلاول بھٹو زرداری کی سول ہسپتال آمد پر وی وی آئی پی موومنٹ نے10ماہ کی بچی کی ...
بلاول بھٹو زرداری کی سول ہسپتال آمد پر وی وی آئی پی موومنٹ نے10ماہ کی بچی کی جان لے لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سول ہسپتال میں آمد پر وی وی آئی پی موومنٹ نے10ماہ کی بچی کی جان لے لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث بچی کو تاخیر سے ہسپتال لایا گیا ۔ والدہ خسرہ میں مبتلا دس ماہ کی بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال تک لایا تو پولیس نے دو گھنٹے تک ہسپتال کے گیٹ کے باہر ہی بے بس والدکو روکے رکھا ،بچی کی حالت انتہائی ناساز تھی ، پولیس نے اس پر بھی رحم نہ کھایا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر بچی کو پانچ ، دس منٹ پہلے لے آیا جاتا تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی ۔ بس والد پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری کا رہائشی ہے اور اس کا نام فیصل ہے ۔ والد وی وی آئی پی موومنٹ کی نذر ہونے والی اپنی کم سن بچی کی لاش اُٹھائے دہائی دیتے ہوئے گھر چل دیا ۔

ستم ظریفی تو دیکھئے کہ جب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے باہر آئے توصحافی سائیں صاحب سے سوال ہی پوچھتے رہ گئے جبکہ انہوں نے اس بات پر توجہ ہی نہ دی اور اپنا ہی راگ الاپتے رہے ۔ وزیر اعلی سندھ صحافیوں کو بچی کی ہلاکت کے بار بار سوال پوچھنے پر اپنی ہی یاد کردہ باتیں دہراتے رہے اور چلتے بنے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -