عرب باشندے نے اتنی مہنگی گاڑی خرید کر ریکارڈ قائم کردیا،تمام دنیا کو حیران کردیا

عرب باشندے نے اتنی مہنگی گاڑی خرید کر ریکارڈ قائم کردیا،تمام دنیا کو حیران ...
عرب باشندے نے اتنی مہنگی گاڑی خرید کر ریکارڈ قائم کردیا،تمام دنیا کو حیران کردیا

  

دوحہ(نیوزڈیسک)قطر کے باشندے نے اپنی نوعیت کی منفرد گاڑی چھ لاکھ ڈالر(چھ کروڑ روپے) میں خرید کر دنیا کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کی منفرد گاڑی Land Rover Defenderکی 20لاکھویں گاڑی فروخت کے لئے پیش کی گئی جو ایک عرب ملک کے باشندے جس کا نام نہیں بتایا گیا نے چھ لاکھ ڈالر میں خرید لی۔لینڈ روور کے سولی ہل پلانٹ نت 1948ءمیں گاڑیاں بنانی شروع کی تھیں اور جنوری2016ءمیں اس کو بدندکردیا جائے گا۔خریدی گئی Land Rover Defenderکا بیس لاکھویں گاڑی ہے اوراسے بنانے میں کمپنی کی انتہائی تجربہ کار ٹیم نے حصہ لیا ہے۔اس کے پیڈ ریسٹ پر 20لاکھواں لکھا ہوا ہے اور ایک ایلمونیم کی پلیٹ ڈرائیور کی سیٹ کی جانب لگائی گئی اور اس پر ان تمام لوگوں کے دستخط موجود ہیں جنہوں نے اسے بنانے میں کام کیا ہے۔لینڈروور گاڑیوں کے میلے میں گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو ریڈ کراس کے فلاحی کاموں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اس رقم کو دنیا بھر بالخصوص نیپال کے غرباءکی فلاح کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -