ڈاکٹر عاصم 14 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے ، عدالتی فیصلہ پر روپڑے

ڈاکٹر عاصم 14 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے ، عدالتی فیصلہ پر روپڑے
ڈاکٹر عاصم 14 روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے ، عدالتی فیصلہ پر روپڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، ریمانڈ ملنے پر ڈاکٹر عاصم کے آنسو رواں ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر پٹرولیم اینڈ گیس ڈاکٹر عاصم کو احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں 5 جنوری تک نیب کے حوالے کردیا۔
منگل کے روز ڈاکٹر عاصم عدالت میں پیشی کے دوران ساراوقت تسبیح پڑھتے رہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کی طرف سے ان کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کیے جانے کے بعد سخت پریشان دکھائی دیے ۔ آج بدھ کے روز عدالت کی طرف سے مزید ریمانڈ دیے جانے پر ڈاکٹر عاصم حسین روپڑے اور روتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میں جھوٹ کی بنیاد پر پکڑا گیا،میرے متعلق حقائق کو چھپایا جارہا ہے۔ مجھے ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئے بلکہ ڈاکٹر کو میرے پاس لے آئے جو10منٹ کے بعد واپس چلا گیا اور مجھے رپورٹ بھی نہیں دکھائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میرا علاج نہیں کرایا جارہا ، 120 دن سے حراست میں ہوں مجھے فزیو تھراپی کی ضرورت ہے، میرا ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -