امریکی نوجوان فٹ بالرتین لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

امریکی نوجوان فٹ بالرتین لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو ...
امریکی نوجوان فٹ بالرتین لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

  

نوکس ویلی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں نوجوان فٹ بال کھلاڑی تین لڑکیوں کو فائرنگ سے بچاتے ہوئے خود اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔میڈیکل نیوز ڈاٹ کام میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نوکس ویلی جہاں فائرنگ واقعہ ہونے پرایک 15سالہ مقامی فٹبالر زیوین ڈوبسن تین لڑکیوں کا فائرنگ سے دفاع کرتے ہوئے مارا گیا۔نوکس ویلی کے پولیس سربراہ ڈیوڈ روچ نے بتایا ہے کہ فائرنگ واقعہ میں سب سے پہلے 23سالہ لڑکے برینڈن پیری نے اپارٹمنٹ میں موجود اپنی والدہ 46سالہ لیزا پیری کو نشانہ بنایا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمسائے کے گھر میں داخل ہو گیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تاہم نوجوان فٹبالر زیون ڈوبسن لڑکیوں کی ڈھال بن گیا اور انہیں بچا لیا جبکہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

نوجوان فٹبالر زیون کی والدہ نے بتایا ہے کہ وہ بہت ہی اچھا لڑکا تھا اور وہ بہت ہی فرمانبردار اور خوش رہنے والا لڑکا تھا ۔ دوسری جانب فلٹن فٹ بال ٹیم کے کوچ روب بلیک نے اس نوجوان فٹبالر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیوین وازآ فائن فائن ینگ مین ۔فائرنگ کرنے والا نوجوان برینڈن پیری اسوقت گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا جب اس نے ایک ساتھ والے اپارٹمنٹ کے ساتھ اپنی گاڑی ٹکرائی ۔موقع سے فرار ہونے میں کامیاب اس کے ساتھیوں کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم اس میں سے ایک کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -