بچی کےتڑپ تڑپ کر مرنے پر افسوس لیکن بلاول کی جان زیادہ قیمتی ہے: نثار کھوڑو

بچی کےتڑپ تڑپ کر مرنے پر افسوس لیکن بلاول کی جان زیادہ قیمتی ہے: نثار کھوڑو
بچی کےتڑپ تڑپ کر مرنے پر افسوس لیکن بلاول کی جان زیادہ قیمتی ہے: نثار کھوڑو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد پر سیکیورٹی اتنی اہم تھی کہ ایک 10 ماہ کی بچی کا باپ دہائیاں دیتا رہا مگر کسی نے اس کیلئے ہسپتال کا دروازہ نہیں کھولا اور ننھی بسمہ تڑپ تڑپ کر مرگئی۔ سفاکی اور بے حسی بچی کی جان لینے پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پی پی کی جانب سے مرحوم بچی کے باپ کے زخموں پر نمک پاشی بھی کی گئی۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بچی کے انتقال کے بعد انتہائی سفاکانہ انداز میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بچی کے انتقال پر افسوس ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا ہے تو والدین سے معذرت خواہ ہوں لیکن سب سے زیادہ عزیز تو بلاول بھٹو زرداری ہیں اور ان کی سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی کے سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے افتتاح پر بلاول بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال میں داخلے کی بھی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے لیاری کے فیصل نامی شخص کی 10 ماہ کی بسمہ تڑپ تڑپ کر مرگئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -