آصف علی زرداری نے کراچی میں پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، قائم علی شاہ کو فون

آصف علی زرداری نے کراچی میں پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، ...
آصف علی زرداری نے کراچی میں پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ، قائم علی شاہ کو فون

  

دبئی ، کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے ۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو فون کیا ہے جس میں واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ کے ہر شہری کی زندگی ہمارے لئے اہم ہے ،آئندہ ہسپتالوں میں کسی قسم کی تقریب منعقد نہ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -