ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو قوم کی حمایت حاصل ہے :آرمی چیف

ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو قوم کی حمایت حاصل ہے :آرمی چیف
ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو قوم کی حمایت حاصل ہے :آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ،انشاءاللہ ہمارے عزم میں کمی نہیں آئے گی اور ضرب عضب میں ہماری کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایا بہتری آچکی ہے ،ضرب عضب کی کامیابیوں میں پاک فوج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ضرب عضب کی کامیابی قبائلی بھائیوں ،پاک فوج اور قوم کی قربانیوں کی بدولت ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -