پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں ’گو بلاول گو ‘کے نعرے

پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں ’گو بلاول گو ‘کے نعرے
پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں ’گو بلاول گو ‘کے نعرے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑہ سمجھا جاتاہے اور پیپلز پارٹی بھی اسے اپنا گڑہ کہتی ہے لیکن آج بسمہ کے نماز جنازہ کے بعد یہاں ’گو بلاول گو ‘کے نعرے بلند ہوتے سنائی دیئے ۔

پروگرام ’نقطہ نظر ‘میں دنیا نیوز کی نمائندہ کرن خان نے بتایا کہ جنازے کے وقت ’گو بلاول گو‘ کے نعرے لگے جو کہ پیپلز پارٹی کے لئے لمحہ فکریہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہے۔

یاد رہے کہ وی وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے 10ماہ کی بچی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی اور جب اسے اس کا والد ہسپتال لے کر پہنچا تو ڈاکٹر نے کہا کہ اگر آپ اسے دس منٹ پہلے لے آتے توشائد اس کی جان بچ سکتی تھی تاہم ننھی جان کی نماز جنازہ لیاری میں ادا کر دی گئی ہے اور اس کے اہل خانہ بچی کی تدفین کیلئے قبرستان لے جاچکے ہیں لیکن اس موقع پر لیاری جوکہ پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتاہے وہاں بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ’گو بلاول گو ‘کے نعرے لگائے گئے ہیں ۔

مزید :

کراچی -