فرنٹیئر کور کی دہشت گردوں سے جھڑپ 4شدت پسند ہلاک 2جوان شہید

فرنٹیئر کور کی دہشت گردوں سے جھڑپ 4شدت پسند ہلاک 2جوان شہید
فرنٹیئر کور کی دہشت گردوں سے جھڑپ 4شدت پسند ہلاک 2جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت اور قلات میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان کے مطابق فورسز نے تربت کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بلنگور کے علاقے میں آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد بھی مارے گئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔مرنے والے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے،جبکہ ایف سی بلناگور اور نواحی علاقوں کو شرپسندوں سے کلیئر کراتے ہوئے علاقے میں اپنی پوسٹیں قائم کرلی ہیں۔قلات میں ایف سی کی کارروائی میں کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر ہلاک ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ایف سی نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کئی سرچ آپریشن کیے گئے جن میں متعدد شدت پسندوں اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

مزید :

دفاع وطن -