بچی کی موت و ی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے نہیں ہوئی :نادیہ گبول

بچی کی موت و ی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے نہیں ہوئی :نادیہ گبول
بچی کی موت و ی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے نہیں ہوئی :نادیہ گبول

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول نے کہا ہے کہ وی آئی پی پرو ٹو کول کی وجہ سے بچی کی موت نہیں ہوئی ،اس پولیس اہلکار کی انکوائری ہو گی جس نے بیمار بچی کو ہسپتال جانے سے روکا ۔ نادیہ گبول پروٹوکو ل سے جاں بحق ہونے والی بچی بسمہ کے گھر گئیں جہاں ان کی آمد پر لوگوں نے ”گو نادیہ گو “اور ”گو بلاول گو “کے نعرے لگائے ۔نادیہ گبول نے لوگوں سے کہا کہ وہ یہاں جیو بھٹو کے نعرے لگانے نہیں آئیں ،مجھے جو کہنا ہے کہیں ،بطور بہن اور بیٹی افسوس کرنے آئی ہوں۔

اس موقع پر نادیہ گبول نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈاکٹر سے انکوائری ہوگی جس نے کہا کہ بچی دس منٹ پہلے لاتے تو بچ جاتے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو دس ماہ کی بچی کی موت کو سیاسی نہیں بنا نا چاہیے،ہمیں اس وقت غمزدہ خاندان کا دکھ بانٹنا چاہیے ۔

مزید :

کراچی -