عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ IMF نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ یقین نہ آئے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ IMF نے ایسی پیشنگوئی ...
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ IMF نے ایسی پیشنگوئی کردی کہ یقین نہ آئے

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پہلے ہی ناقابل یقین حد تک کم ہوچکی ہے لیکن انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(IMF)نے نئی پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی اسے اور نیچے جانا ہے، اور حتیٰ کہ یہ 20 ڈالر فی بیرل کی سطح تک بھی گر سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے پیش نظر اس کی تیل کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے اور ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی تیل کی پیداوار یومیہ 10 لاکھ بیرل تک جاسکتی ہے۔ اس تبدیلی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تیل کی قیمت موجودہ سطح سے مزید 5 سے 15ڈالر فی بیرل گر جائے گی۔

اخبار ’دی گارڈین‘ کے مطابق اگر موجودہ قیمت، تقریباً 36 ڈالر فی بیرل، کو مدنظر رکھا جائے تو آئی ایم ایف کی پیشنگوئی کے مطابق تیل کی قیمت تقریباً 20 ڈالر فی بیرل تک گرتی نظر آتی ہے۔ ایرانی تیل کی پیداوار میں اضافے کے علاوہ دنیا بھر میں تیل کے موجودہ ذخائر میں اضافہ اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی طرف سے رسد کم نہ کرنا بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی کی بنیادی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

مزید :

بزنس -