وی آئی پی کلچر معصوم بچوں کا قاتل ہے ،پابندی لگائی جائے :صدر سپریم کورٹ بار

وی آئی پی کلچر معصوم بچوں کا قاتل ہے ،پابندی لگائی جائے :صدر سپریم کورٹ بار
وی آئی پی کلچر معصوم بچوں کا قاتل ہے ،پابندی لگائی جائے :صدر سپریم کورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار کے صدر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے نام پر شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر وی آئی پیز کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر سید علی ظفر نے پروٹوکول کی بھینٹ چڑھنے والی بسمہ کی ہلاکت کو افسوس ناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔وی آئی پی کلچر کا خاتمہ نہ ہونے سے بسمہ جیسے کئی معصوم بچے موت کے منہ پر چلے گئے جو ہمارے نظام پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر بسمہ کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کرئے اور ہسپتالوں کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر وی آئی پیز کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

مزید :

جرم و انصاف -