قائم علی شاہ نے پروٹوکول کی وجہ سے ہلاک ہونے والی بچی کے باپ کو نوکر ی دینے کا اعلان کردیا

قائم علی شاہ نے پروٹوکول کی وجہ سے ہلاک ہونے والی بچی کے باپ کو نوکر ی دینے کا ...
قائم علی شاہ نے پروٹوکول کی وجہ سے ہلاک ہونے والی بچی کے باپ کو نوکر ی دینے کا اعلان کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پروٹو کول میں جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کو نوکری دینے کااعلان کردیا۔ان کاکہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ڈی آئی جی سے کروائی جائے گی اور اگر بچی کے والدین اس انکوائری سے مطمئن نہ ہوئے تو پھر جوڈیشل انکوائر ی کرائی جائے گی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سخت سیکیورٹی میں لیاری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے پروٹو کول میں جاں بحق ہونےوالی بچی بسمہ کے والدین سے ملاقات کی ۔بسمہ کے والدین کو ڈی آئی جی ساوتھ اپنے ساتھ لے کر نادیہ گبول کے گھر پہنچے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور بسمہ کے والدین کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات میں قائم علی شاہ نے بسمہ کے والد کو نوکری کی پیشکش کی جس پر بچی کے والد نے فوری طور پر جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں سوچ کر بتا ئیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بچی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بلا ول بھٹو کے لیے ٹریفک بند نہیں کرنا چاہتے ۔

مزید :

کراچی -