دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی نے ایسا کام کردیا جو کرنے سے لڑکے بھی گھبراتے ہیں، ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی نے ایسا کام کردیا جو کرنے سے لڑکے بھی گھبراتے ...
دبئی کے حکمران شیخ محمد کی بیٹی نے ایسا کام کردیا جو کرنے سے لڑکے بھی گھبراتے ہیں، ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں شیخ محمد بن زید النہیان کی پندرہ سالہ بیٹی ملٹری گریجویٹ بن گئی۔دبئی میں ہونے والی خصوصی تقریب میں حصا بنت محمد بن زید النہیان نے اپنے تجربے کو قابل فخر قرار دیا۔ خصوصی تقریب میںان کے والد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ حصا بنت محمد بن زید النہیہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے چیلنج سمجھ کر فوجی زندگی اپنانے کا فیصلہ کیا ،یہ زندگی عام رہن سہن سے مکمل طور پر مختلف اور منظم ہے کیونکہ یہاں حوصلے اور ہمت کے بغیر کام نہیں چلتا کیونکہ قدم قدم پر آپ کو چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔الزوارملٹری سکول کے کمانڈر نے اپنے خطاب میں پندرہ سالہ حصا بن محمد بن زید النہیان کی صلاحتیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبے کو بھی سراہا۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی کورس کے شرکا کو بنیادی مہارت،نشانے بازی اور دیگر اہم امور کی تربیت دی گئی۔خصوصی کورس کے دیگر شرکا نے بھی اس کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں شیخ محمد بن زید النہیان کی اہلیہ اور کورس کے شرکا کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -