نئے سینماؤں میں کمپیوٹرائز نظام نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں، محمد پرویز کلیم

نئے سینماؤں میں کمپیوٹرائز نظام نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں، محمد پرویز کلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)رائٹر و ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج کے فلمساز کو فلم کے کامیاب ہونے پر زیادہ مالی فائدہ ہو رہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اب جہاں جدید ٹیکنالوجی پر فلم بن رہی ہے وہاں نئے سینماؤں میں کمپیوٹرائز نظام نے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ماضی میں فلم سپرہٹ ہونے کے باجودخسارے میں رہتی تھیں۔ڈسٹری بیوٹر اور سینما اونرز فلمساز کو حساب دیتے ہوئے ’’مہارت‘‘ کا مظاہرہ کرتے اور اسے ہمیشہ خسارے کا سامنا رہتا تھا۔اب آج کے فلمساز کو مکمل حساب کتاب کے ہمراہ معاوضہ مل جاتا ہے۔جو ایک خوش آئند بات ہے۔

مزید :

کلچر -