اوور سپیڈنگ کرتے نوجوان کو پولیس اہلکار نے پیچھا کر کے پکڑ لیالیکن پھر آگے جو ہوا دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ” سارے پولیس والے ایک سے نہیں ہوتے “
میڈی سن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشہور ضرب المثل ہے کہ ’جلدی کا کام شیطان کا‘ لیکن امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی جلد بازیاں اس کےلئے پریشانی کا باعث بننے کی بجائے خوشگوار واقعے میں بدل گئی۔جی ہاں ! کلاس روم میں پریزنٹیشن دینے کےلئے گھر سے نکلا یہ نوجوان وقت کی کمی یا دیگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر سڑک پر اوور سپیڈنگ کا مظاہرہ کر کے اپنے تعلیمی ادارے میں تو پہنچ گیا لیکن اسے موقع پر ہی پولیس اہلکار نے آ لیا۔
’دی ٹیلی گراف ‘ کی ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار کو اپنی صفائی دیتے ہوئے نوجوان نے بتایا کہ اسے کلاس میں پریزنٹیشن دینی ہے اور وہ وقت پر کلاس روم پہنچنے کی خاطر ’ہوا کے گھوڑے‘ پر سوار تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عجلت میں وہ ٹھیک سے تیار بھی نہیں ہو پایا تھا، سونے پر سہاگہ اس نوجوان نے جب یہ انکشاف کیا کہ اسے ٹائی بھی باندھنا نہیں آتی تو’ رحمدل‘ پولیس اہلکارنے نوجوان کی مجبوری کوبھانپتے ہوئے اس کو تیار ہونے میں مدددینے کی ٹھانی نہ صرف نوجوان کو ٹائی باندھ کر دی بلکہ اسے محض زبانی وارننگ دے کر چھوڑ بھی دیا۔